• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو تسلیم کرانے کیلئےآئی ایم ایف دبائو ڈا ل رہاہے‘حافظ حسین احمد

کوئٹہ( پ ر) جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ امریکہ آئی ایم ایف کے ذریعہ پاکستان کی معیشت کو شکنجے میں جکڑنے کے بعد اپنے بغل بچے اسرائیل کو تسلیم کرانے کے لیے بھرپور دباوٴ ڈال رہا ہے اور موجودہ حکومت میں شامل پارٹیوں کے نمایاں رہنما بھی اس کی تائید کررہے ہیں انہوں نے جامع مسجد مطلع العلوم میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ سابقہ عمرانی حکومت میں بھی پارلیمنٹ کے ایوان میں برملا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے تحریک انصاف کی خاتون رکن نے رائے عامہ ہموار کرنے کی کوشش کی اور اب حکومت میں شامل ایک پارٹی کے اہم رہنما نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کا عندیہ دیا جس پر حکومت میں شامل دیگرجماعتوں کی مجرمانہ خاموشی نہ صرف ناقابل فہم بلکہ قابل مذمت ہے امریکہ، بھارت اور اسرائیل کے ”پاکستان دشمن تکون“ میں دیگر یورپی ممالک بھی شامل ہوچکے ہیں لیکن ہم نہ صرف آپس میں ہی گھتم گھتا ہیں اور ”انڈا“ پہلے یا ”مرغی“ کے معمہ کے مصداق اس بحث میں قوم کو الجھا دیا ہے کہ ”سازش“ پہلے ہے یا ”مداخلت“ انہوں نے افغانستان کی قیادت سے رابطہ کرکے افغانستان میں زلزلہ سے متاثرین اور شہداء سے اظہار افسوس کرتے ہوئے دنیا میں ہیومن رائٹس کے نام نہاد ٹھیکیداروں سے اپیل کہ وہ افغانستان کے منجمد اثاثے بحال کریں۔