• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زرعی انکم ٹیکس نادہندگان کی جائیدادوں کو بلاک کیا جائے، کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر)ملکیتی انتقال،آبیانہ اور واٹر ریٹ،سرکاری واجبات کی ریکوری میں تیزی لائی جائے۔ ملکیتی انتقال،اسٹامپ ڈیوٹی کے واجبات بھی کلئیر کئے جائیں،یہ بات کمشنرملتان عامر خٹک نے ڈویژن کے ریونیو جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔انہوں نے کہا کہ انسداد تجاوزات کارروائیاں تیز کرکے سرکاری اراضی واگزار کروائیں۔ریونیو افسران مواضعات کو آن لائن کرکے لینڈ ریکارڈ سنٹرز پر اپ لوڈ کریں۔اوور سیز پاکستانیوں کے مقدمات سمیت دیگرجوڈیشل کسیز کی مکمل پیروی کی جائے۔ڈی سیز، اے سیز ریونیو کے کیسز حل کرنے کیلئے باقاعدگی سے عدالتیں لگائیں۔کمشنر انجینئر عامر خٹک نے واضح کیا کہ دو پیشیوں سے زائد پیشی ہرگز نا دیں اور مقررہ وقت میں کیسرز نمٹائیں،بورڈ آف ریونیو نے سرکاری ریکوری کیلئے خصوصی مانیٹرنگ سسٹم تشکیل دیا ہے۔کمشنر نے اولڈ ایج ہوم عافیت سنٹر کا دورہ کیا اور کہا کہ بے سہارا بزرگوں کو قیام و طعام کی مثالی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔اولڈ ایج ہوم کا مقصد بزرگ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ اولڈ ایج ہوم آکر دلی سکون محسوس ہوا ہے۔کمشنر عامر خٹک نے سی او ہیلتھ ، ایم ایس ڈی ایچ کیو کو اولڈ ایج ہوم وزٹ کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے ڈاکٹر اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کے علاج و معالجہ کیلئے مقرر کیا جائے تاکہ انکو ہسپتال آنے جانے کی کوفت کا سامنا نا کرنا پڑے۔اولڈ ایج ہوم میں مقیم بزرگ شہریوں کو تفریحی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
ملتان سے مزید