ملتان( سٹاف رپورٹر) سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے ملتان میں مساجد میں نماز فجر کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا،ایس ایچ او تھانہ اولڈ کوتوالی محمد انتصار، ایس ایچ او تھانہ بی زیڈ عبدالرؤف لوٹھر اور دیگر افسران اس دوران ان کے ہمراہ تھے، انہوں نے رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی پی او ملتان کو بریفننگ دی، سی پی او نےکہا کہ مساجد میں تراویح کی نماز، سحری و افطار اور فجر کی نماز کے دوران مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔