• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں، شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری نقدی، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاءسے محروم،پولیس نےلوٹ مارکے الزام میں 32مقدمات درج کرلئے تفصیلات کے مطابق تھانہ مظفر آباد کے علاقے میں اللہ دتہ سے ڈاکو 22 ہزار روپے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ ممتاز آباد کے علاقے میں محمد اسلم سے ڈاکو72ہزار روپے اورسامان لوٹ کر فرار ہوگئے، تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے میں یعقوب سے چار ڈاکو موٹرسائیکل اورموبائل فون چھین کر لے گئے جب کہ تھانہ کینٹ کے علاقے میں عمر دراز ، طاہراور حماد، جلیل آباد کے علاقے میں افضال خان کے موبائل فونز و نقدی، چہلیک کے علاقے میں نعمان کی موٹر سائیکل، مظفر آباد کے علاقے میں کوثر پروین کے95ہزار روپے اور ملبوسات، قطب پور کے علاقے میں ثاقب یاسین اور عمیر مصطفیٰ کے موبائل فونز، ارتضی کی موٹرسائیکل، شاہ شمس کے علاقے میں شیران علی کی موٹر، ممتاز آباد کے علاقے میں احمد پرویز کی موٹر سائیکل،نیوملتان کے علاقے میں عبداللہ کا موبائل فون، شاہ رکن عالم کے علاقے میں آصف علی کی ایل ای ڈی، نعمان کے75ہزار روپے، سیتل ماڑی کے علاقے میں سلیم اور شہباز محمد کے موبائل فونز، دہلی گیٹ کے علاقے میں رحیم نور کا سامان، لوہاری گیٹ کے علاقے میں قسور کی موٹرسائیکل، پاک گیٹ کے علاقے میں محمد بلال، گلگشت کے علاقے میں داؤد، حماد کی موٹر سائیکلیں، بی زیڈ کے علاقے میں طلحہ کا موبائل فون، ڈی ایچ اے کے علاقے میں زاہد کا سامان، صدر کے علاقے میں اکبر کا سامان، قادر پورراں کے علاقے میں محسن کا میٹر بجلی، مخدوم رشید کے علاقے میں خضر حسین کی بکریاں، سٹی جلالپور کے علاقے میںذیشان اسلام کی نقدی و موبائل فون، صدر جلالپور کے علاقے میں شاہد حسین کے مویشی، ملازم حسین کا بکرا اور عمران کا سولر چوری ہوگئے،پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید