• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارکس کی بحالی، خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مزید بہتر بنانے کی ہدایت

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد نعمان صدیق نے شہر کے پارکس کی اپ گریڈیشن اور بہتری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی‘ اجلاس میں منیجنگ ڈائریکٹر پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) سید وسیم حسن بھی شریک تھے‘ اجلاس کے دوران شہر کے مختلف پارکسکی موجودہ صورتحال، سہولتوںکی فراہمی اور اپ گریڈیشن کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ شہریوں کو معیاری تفریحی سہولتیںفراہم کرنے کیلئے پارکس کی بحالی‘ خوبصورتی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے، انہوں نے کہا کہ پارکس میں واکنگ ٹریکس‘ لائٹنگ‘ بچوں کے جھولوں اور سبزہ زاروں کی دیکھ بھال کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صحتمند اور خوشگوار ماحول میسر آسکے‘ اجلاس میں ایم ڈی پی ایچ اے سید وسیم حسن نے پارکوں کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے جاری اقدامات اور مستقبل کے منصوبوں پر بریفنگ دی۔
ملتان سے مزید