• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح

ملتان ( سٹاف رپورٹر)پولیس ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کا افتتاح، سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر نے بستی ملوک اڈا لاڑ میں ہمدرد ویلفئیر سوسائٹی کے تعاون سے قائم کیے گئے پولیس ڈرگ ری ہیبلیٹیشن سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،افتتاحی تقریب میں پولیس افسران‘ سماجی شخصیات اور معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی‘ اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ ڈرگ ری ہیبلی ٹیشن سینٹر کا قیام ایک مثبت اقدام ہے جہاں منشیات کے عادی افراد کو علاج اور بحالی کی سہولیات فراہم کی جائینگی‘ انہوں نے امید ظاہر کی کہاس سینٹر کے قیام سے منشیات کے خلاف جدوجہد کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔
ملتان سے مزید