ملتان ( سٹاف رپورٹر ) منشیات فروشی اور فراڈ سمیت دیگر جرائم میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج، منشیات اور اسلحہ برآمد، تفصیلات کے مطابق پولیس نے منشیات فروشی اورناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کر کے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا ،گلگشت پولیس نے ملزم سمیع وقاص سے 1600گرام چرس، بی زیڈ پولیس نے ملزم دلشاد سے 40لیٹر شراب، کوتوالی پولیس نے ملزم فہدسے 20لیٹرشراب، ملزم ارشد سے 20لیٹر شراب ،الپہ پولیس نے ملزم شہباز سے 30لیٹر شراب ،ملزم ناصر سے 30لیٹر شراب ،دہلی گیٹ پولیس نے ملزم کاشف حسین سے 1100گرام ہیروئن ،مظفر آباد پولیس نے ملزم عمران سے 610گرام چرس اورممتاز آباد پولیس نے ملزم طارق سے 10لیٹر شراب برآمد کرلی، پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی جب کہ پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ،تھانہ گلگشت پولیس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے شہری سے نقدی لیکر فرار ہونے کے الزام میں نامعلوم نوسرباز کیخلاف مقدمہ درج کر لیا، پولیس نے اغوا کے مختلف واقعات کے الزام میں آٹھ نامزد سمیت نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے ،پولیس نے لین دین کے معاملات میں رقم کی ادائیگی کے لیے شہریوں کو بوگس چیک دینے اور امانت میں خیانت کرنے کے الزام میں6افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے، تھانہ صدر شجاع آباد پولیس نے ٹریفک حادثہ میں ایک نوجوان کو جاں بحق اور دوسرے کو زخمی کرنے کے الزام میں رکشہ ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ قطب پور پولیس نے موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگانے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، تھانہ مخدوم رشید پولیس نے نہری پانی چوری کرنے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمات درج کرلیے، مخدوم رشید پولیس کوکینال آفیسر سید عادل حسن گیلانی نے بتایا کہ ملزمان فضل عباس اور حق نواز نے نہری پانی چوری کرکے ارتکاب جرم کیا پولیس نے ملزمان کیخلاف ،مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کردی جب کہ چلڈرن ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پولیس نے دو افراد کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔