راولپنڈی(صباح نیوز) عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشیداحمد نے جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ہے ، چین نے امداد فوج کے کہنے پردی ،شہبازشریف کے کہنے پر100 روپے نہیں ملتے، غریب کا مسئلہ مہنگائی اورشہباز کا مسئلہ مری ہائے وے ہے۔
ایک بیان میں شیخ رشیداحمد نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ سیاسی عدم استحکام ہے،غریب کے خلاف 15 روز سے گلا گھونٹ بجٹ جاری ہے لیکن آئی ایم ایف اب بھی فیصلہ نہیں کررہا، اب سانس لینے پر ہی ٹیکس لگنا باقی ہے۔
جماعت اسلامی کے مہنگائی ٹرین مارچ کی حمایت کرتا ہوں۔شیخ رشید نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد بڑھ گئی ، سپر ٹیکس صنعتوں کو اور10 سے 40 ہزار دکانوں پرفکسڈ ٹیکس ظلم ہے۔