• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور ( جنگ نیوز ) مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے ، انکوسہولیات گھر کی دہلیز پر فراہم کرنا مشن ہے بلاتفریق عوام کی خدمت کرینگے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا ۔انہوں نے گزشتہ روز رشید گڑھی اور آفریدی آباد میں کھلی کچہر ی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسائل حل کرنا اولین ترجیح ہے۔انہوں نے سوئی گیس مسائل حل کرنے کیلئے فوکل پرسن محمد جمال کو فوری گیس مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہاکہ اس سلسلے میں علاقے کی سروے کی جائے اور گیس پائپ لائن کو ڈبل کیا جائے ۔انہوں نے پیسکو ا حکام کو ہدایت کی کہ وہ شیڈول کے مطابق لوڈ شیڈنگ کی جائے اور گھروں کے ااوپر سے گزرنے والی بجلی تاروں کو ہٹایاجائے جبکہ پانی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے انہوں نے ٹیوب ویل لگانے کا بھی اعلان کیا اور جہاں ضرورت ہوتو و ہاں پرپانی کے بور کئے جائیں گے انہوں نے صحت کے حووالے سے علاقے میں ڈسپنسر ی کا قیام اور فری دوائیاں فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا جبکہ سپورٹس فیسٹیول کرانے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہاکہ نوجوانوں کو سپورٹس سامان بھی فراہم کرینگے جبکہ پانچ مساجد میں سولرائزیشن بھی کرینگے جکبہ معذوز افراد کو ویل چئیرز فراہم کئے جائیں گے، جبکہ خواتین کو سلائی مشینیں فراہم کی جائیں گیں ، جبکہ علاقے میں فری میڈیکل کیمپ کا نعقاد بھی کیا جائیگا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عمران خان نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہر ممکنہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔کھلی کچہری میں عوام نے بجلی وگیس لوڈ شیڈنگ ، پانی کی عدم سہولیات، صفائی کی ناقص صورتحال ،گلیوں کی پختگی، سٹریٹ لائٹس نہ ہونا ، مسجدوں میں سولرائزیشن اور دیگر مسائل سے مئیر کو آگاہ کیا ۔
پشاور سے مزید