• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پسکو حادثات ٗ واپڈا ہائیڈرویونین کا سہ روزہ سوگ کا اعلان

پشاور(وقائع نگار)پسکو میں بڑھتے ہوئے بجلی کے جان لیوا حادثاتʼ بے جا سیاسی مداخلتʼ بھرتی میں غیر معمولی تاخیرʼ مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں 29جون 2022ء تا یکم جولائی 2022ء تک سہ روزہ سوگ منانے کااعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان واپڈا ہائیڈرو یونین کے مرکزی و صوبائی چیئر مین حاجی محمد اقبال نے گزشتہ روز اقبال لیبر کمپلیکس رنگ روڈ پشاور میں صوبائی ایگزیکٹیو باڈی سے مشاورت کے بعد کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکرٹری نور الامین حیدرزئیʼ گوہر تاجʼ یاسر کامرانʼ جمیل اختر تنولیʼ شفیع اللہ اور دیگر بھی موجود تھے۔ صوبائی چیئرمین حاجی محمد اقبال نے واضح کیا کہ سٹاف کی شدید کمی اور کام کے دبائو کی وجہ سے آئے روز فیلڈ سٹاف لقمہ اجل بن رہے ہیں۔ نیز پسکو میں بے جا سیاسی مداخلت کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے پسکو اہلکاروں میں غیر معمولی تشویش پائی جاتی ہے۔ پسکو املاک و اہلکار عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ نیز مہنگائی و بے روز گاری نے محنت کش طبقہ کا جینا حرام کردیا ہے۔ آخر میں انہوں نے ایک متفقہ قرار داد کے ذریعے حکومت ʼ وزارت پاور ڈویژنʼ واپڈا اتھارٹی اور پسکو انتظامیہ پر زور دیا کہ ملک و قوم کے روشن مستقبل کے لئے پسکو میں بڑھتے ہوئے جان لیواحادثات پر قابو پانے کے لئے بروقت بھرتی کو یقینی بنا کر پسکو میں سیاسی مداخلت کاخاتمہ کیاجائے۔ مہنگائی و بے روزگاری کے خاتمہ کے لئے اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں۔ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں 29جون تا یکم جولائی صوبہ بھر میں واپڈا ملازمین سہ روزہ سوگ منائیں گے۔ اس سلسلے میں صوبہ بھر میں واپڈا محنت کش احتجاج پر ہونگے جبکہ مین دھرنا پسکو ہیڈکوارٹر(واپڈا ہائوس) شامی روڈ پشاور میں دیا جائے گا جس میں زاروں محنت کش شرکت کریں گے۔ ایمرجنسی کے علاوہ واپڈا محنت کش دیگر فرائض منصبی سے دستبردار ہوں گے۔
پشاور سے مزید