• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی وزیرستان مسمون خیل کے مکینوں کا مظاہرہ ، کشمیری طلباء پر تشدد کے خلاف احتجاج

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) قبائلی ضلع شمالی وزیرستان شیواہ کریڑہ مسمون خیل کے مقام پر گیس اور تیل کے ذخائر میں اہل علاقہ کے حقوق غصب کرنے کے خلاف اتوار کو علاقہ کے مکینوں نے ملک محمد نور خان کی قیادت میں نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین ماڑی پیٹرولیم گیس کمپنی پر ناجائز قبضہ کا الزام لگا رہے تھے ۔دریں اثناء قائداعظم یونیورسٹی میں کشمیری طلباء پر تشدد اور آزاد جموں کشمیر کے جھنڈے کی بے حرمتی کے خلاف سٹیٹ یوتھ اسمبلی آزاد کشمیر کے زیرِ انتظام اتوار کو نیشنل پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،چیرمین سٹیٹ یوتھ اسمبلی آزاد کشمیر سردار سمیع عباسی کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید