• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ و پنجاب میں چوروں کی حکومتیں انتخابات پر ڈاکے ڈالنے میں مصروف ہیں، عمران خان

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ اور پنجاب میں چوروں کی حکومتیں انتخابات پر ڈاکے ڈالنے میں مصروف ہیں، الیکشن کمیشن خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔

اسلام آباد میں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے دوران سابق وزیراعظم نے کہا کہ غلاموں کو قوم پر مسلط رکھنے کے لیے پورا جمہوری نظام داؤ پر لگایا جارہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں منعقدہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ خوفزدہ سرکار آئین و قانون اور جمہوری اقدار کی دھجیاں یوں اڑا رہی ہے ایسی کسی آمر نے بھی نہیں اڑائیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف بھرپور تحریک ملک و قوم کے مستقبل کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ معاشرے کا ہر طبقہ خصوصاً نوجوان اور خواتین میں سیاسی شعور متاثر کن سطح تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ باشعور عوام کا پرجوش ردعمل کٹھ پتلیوں کے لیے خوف کی علامت بن چکا۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام کو مہنگائی کی اذیت سے دوچار کرکے چوروں کے لیے این آر او دوم کا اہتمام قوم نے مسترد کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی کی پرامن جمہوری تحریک ہی قوم کو اس تباہی سے نکالے گی جس میں غلاموں نے اسے ڈالا ہے۔

قومی خبریں سے مزید