• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیر خارجہ نے لکھا امریکی قونصل خانے کے قریب عمارتیں گرادو، وزیراعلیٰ سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ دور میں ہمیں وزارت خارجہ سے خط آیا تھا.

 سابق وزیر خارجہ نے لکھا امریکی قونصل خانے کے قریب عمارتیں گرادو، یکم دسمبر 2021 کو وزارت بحری امور نے خط لکھا وزارت بحری امور نے کہا امریکی قونصل خانے کے اطراف عمارتیں گرادو، یہ لوگوں کو لنگر خانوں میں ڈال کر بہت خوش ہوتے تھے.

 احساس پروگرام کچھ نہیں،بے نظیر سپورٹ پروگرام تھا، ہم 3 سال میں گندم کے ایکسپورٹر سے امپورٹر بن گئے، وہ سندھ اسمبلی میں قائد ایوان کی حیثیت سے بجٹ بحث سمیٹتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کررہے تھے۔

قبل ازیں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے ساڑھے چار گھنٹے سے زائد تقریر کی اور حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔

قائد ایوان سید مراد علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بالکل الیکشن بجٹ بنایا ہے۔  وفاق میں کوئی بھی حکومت ہو ہم پر احسان نہیں کرتے سندھ کو اسکا آئینی حق دیتے ہیں۔

اگلی بار پورے پاکستان میں ہماری حکومت آئے گی، سابق وزیراعظم کی خواہش تھی نیب سب کو بند کردے یہ شخص مزید برسر اقتدار رہتا تو ملک و قوم کا نقصان ہوتا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ دس دسمبر 2021 کو خط آیا تھا کون تھا فارن منسٹر سب کو پتہ تھا۔

اہم خبریں سے مزید