لاڑکانہ( صابر شاہ۔ بیورو رپورٹ) الیکشن کمیشن لاڑکانہ نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی کرنے پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کل الیکشن کمیشن آفس لاڑکانہ میں طلب کر لیا ہے۔ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر الیکشن کمیشن کاشف عنایت کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ انہیں 21 جون کو ہونے والے جلسے میں شرکت کرکے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے روکا گیا تھا مگر اسکے باوجود بلاول بھٹو زرداری اور سید مراد علی شاہ نے نہ صرف جلسے میں شرکت کی بلکہ جلسے سے خطاب بھی کیا جس سے انتخابیضابطہ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔