• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھنگ کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (اے پی پی)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جن ممالک نے بھنگ کو قانونی حیثیت دی ہے، وہاں اس کے باقاعدہ استعمال میں اضافہ ہوا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا کہ بھنگ کو قانونی حیثیت دینے سے اس کے روزانہ استعمال میں اضافے کے رجحانات میں تیزی آئی ہے۔اسی طرح کورونا وائرس کی وبا اور اس کے نتیجے میں لگنے والے لاک ڈاؤنز میں بھی اس کے استعمال میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ بھنگ کے بڑھتے ہوئے استعمال سے صحت کی سہولیات اور ہسپتالوں پر بوجھ بڑھ رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2020ء میں تقریباً 284 ملین افراد یا دنیا کی 5.6 فیصد آبادی نے کسی نہ کسی نشہ آور دوا کا استعمال کیا جبکہ ان میں سے 209 ملین افراد نے بھنگ کا استعمال کیا۔
اہم خبریں سے مزید