کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان میں کورونا کے 9 نئے کیسز سامنے آنےکے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 35540 اور شرح 2.91 فیصد ہوگئی ترجمان محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر وسیم بیگ کی رپورٹ کے مطابق وائرس سے صوبے میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی منگل کو 309 افراد کے ٹیسٹ کئے گئےجن میں سے 9 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو ئی ہے۔