• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور‘ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے پر 50ہزار افراد جرمانہ

پشاور( کرائم رپورٹر) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار افراد کیخلاف خصوصی کریک ڈاون شروع کیا ہے، گزشتہ تین ماہ سے جاری کریک ڈاون کے دوران اب تک 49ہزار سے زائد افراد کو چالان کر کے ان سے جرمانہ کی مد میں سے 49لاکھ سے زائد رقم وصول کر کے قومی خزانہ میں جمع کرائی گئی ہے، موٹر سائیکل سوار افراد بغیر ہیلمٹ کے سفر سے گریز کر کے خطرناک حادثات سے بچ سکتے ہیں چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروتتفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی خصوصی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حادثات سے بچانے کی خاطر بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کی تھی جس کے دوران ضلع بھر میں بغیر موٹر سائیکل سوار افراد کے خلاف خصوصی کریک ڈاون کا آغاز کیا گیا جس کے تحت گزشتہ تین ماہ کے دوران سٹی ٹریفک پولیس نے 49 ہزار 349 موٹر سائیکل سوار افراد کے چالان کئے ہیں ، جن سے جرمانہ کی مد میں 49 لاکھ 34 ہزار 900 روپے سرکاری خزانہ میں جمع کرائے گئے ہیں۔
پشاور سے مزید