• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کگہ ولہ، بارات میں شریک سکول ٹیچر کی بچی ہوائی گولی لگنے سے جاں بحق

پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے کگہ ولہ میں بارات میں شامل سکول ٹیچر کی بیٹی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بڈھ بیر پولیس کورپورٹ درج کراتے ہوئے ہمایوں ولد ایوب خان سکنہ بہادرکلے نے بتایاکہ وہ اپنی 12سالہ بیٹی فریحہ کے ہمراہ بہادرکلے محلہ اچر سے سوزوکی گاڑی میں سوار ہوکر کگہ ولہ جارہے تھے اس دوران کینال روڈ بازیدخیل پل پہنچنے پر نامعلوم سمت سے آنے والی گولی فریحہ کے سر پر لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی ۔ انہوں نے بتایاکہ ہماری کسی کے ساتھ کوئی دشمنی نہیں ہے ۔ مجروحہ ہسپتال میں زیرعلاج رہی جو بعدازاں زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ فریحہ چوتھی جماعت کی طالبہ تھی ۔ورثاکے مطابق تین روز قبل وہ رشتہ داروں کی شادی تقریب میں شرکت کیلئے گئے تھے اور بارات والوں کے ساتھ جارہے تھے ۔ اس دوران وہ ہوائی گولی کا شکا ربنی ۔ والد کے مطابق فریحہ اس کی لاڈلی بیٹی تھی، پولیس انہیں انصاف فراہم کرے اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے ۔ پولیس نے نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔
پشاور سے مزید