• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی عرب سےاظہار یکجہتی کیلئے ایمل ولی نے سعودی ولی عہد کو خط لکھ دیا

پشاور( سٹاف رپورٹر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے سعودی عرب پر حالیہ حملوں کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متاثرہ خاندانوں کی مشکلات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے نام اپنے تعزیتی واظہار یکجہتی کے خط میں اے این پی کے صدر ایمل ولی خان نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت پاکستان کے عوام کے لیے غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے، حرمین شریفین دنیا بھر کے مسلمانوں کے دلوں اور عقیدے میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں، حرمین شریفین کی سلامتی کو لاحق کوئی بھی خطرہ پوری مسلم دنیا کے لیے باعثِ تشویش ہے، سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ سعودی عرب لاکھوں پاکستانیوں، بالخصوص بڑی تعداد میں پشتون محنت کشوں کے لیے روزگار اور باعزت معاش کا اہم ذریعہ ہے، سعودی عرب نے کئی دہائیوں سے پاکستانی عوام کو روزگار اور معاشی ترقی کے مواقع فراہم کیے ہیں جس کے نتیجے میں لاکھوں خاندانوں کا روزگار وابستہ ہے، سعودی عرب کی معیشت، بنیادی ڈھانچے یا استحکام کو پہنچنے والا کوئی بھی نقصان ان پاکستانی اور پشتون محنت کشوں اور ان کے خاندانوں پر بھی سنگین معاشی اثرات مرتب کرسکتا ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سعودی قیادت اپنی دانشمندی، دوراندیشی اور سفارتی بصیرت کے ذریعے موجودہ صورتِ حال کا پُرامن اور دیرپا حل تلاش کرے گی۔
پشاور سے مزید