• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے پی پولیس کی تنخواہوں، شہداء کے پیکیج سمیت مختلف مراعات میں اضافہ کا اعلان

پشاور(جنگ نیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیس کی تنخواہوں اور شہداء پیکج سمیت مختلف مراعات میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس کیلئے تنخواہوں کے پیکج میں توقعات سے بڑھ کر اضافہ کیاجائیگا۔ خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہیں باقی صوبوں کی تنخواہوں سے بہتر ہونی چاہیے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس پشاور میں پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا. تقریب میں ایڈوائزری کونسل کے اراکین ، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان، آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید، پولیس افسران اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی. اس موقع پر گورنر نے کانسٹیبل سے ڈی ایس پی تک 54 پولیس شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ پولیس شہداء اور زخمی اہلکاروں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کیا جائیگا. انہوں نے ڈیوٹی کے دوران زخمی پولیس اہلکاروں کے معاوضوں میں بھی اضافہ کا اعلان کیا جبکہ پولیس شہداء کے بچوں کے لیے پلاٹ کی بجائے گھر کی خریداری کیلئے مالی معاونت کا بھی اعلان کیا گیا۔
پشاور سے مزید