• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

3ارب مالیت کی اضاخیل سنٹر میں پڑی 28 ہزار میٹرک ٹن گندم ریلیز کرنیکا حکم

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ نے اضاخیل نیشنل ریزرو سنٹر میں پڑے 28ہزار سے زائد میٹرک ٹن سرکاری گندم ریلیز کرنے کاحکم دیدیا ہے تاہم حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ فروخت کیے جانے والے گندم کا باقاعدہ ریکارڈ رکھے۔ جسٹس اعجاز صابی پر مشتمل بنچ نے کیس پر سماعت کی۔ عدالت کو بتایاگیاکہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ اضاخیل کے مین گودام سے 19کروڑ سے زائد مالیت کے گندم خوردبرد کی گئی تھی جس پر انکوائری ہوئی اورانٹی کرپشن نے ملزموں کےخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکے 6ملازمین کو بھی اس میں چارج کردیا ۔ ٹرائل کورٹ اینٹی کرپشن نے جرم ثابت ہونے پر تین ملزموں کو سزائیں دیں جبکہ دوملزموں کو بری اور ایک ملزم تاحال مفرورہے ۔اس فیصلے کیخلاف حکومت نے ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی کہ ملزموں کو دی جانے والی 7سال قید اور 10لاکھ جرمانہ کم ہے لہذااسے بڑھا یاجائے جبکہ ملزموں نے سزائیں کالعدم قراردینے کی اپیل کی ۔
پشاور سے مزید