پشاور( خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے لئے خیبر پختونخوا کے جونیئر بیڈمنٹن کھلاڑیوں کے ٹرائلزپشاور میں منعقد ہوئے، جس میں صوبے کے مختلف اضلاع سے 100 سے زائد مرد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔نیشنل جونیئر بیڈمنٹن چیمپئن شپ 18 سے 22 اکتوبر تک سکھر میں منعقد ہوگی۔ ٹرائلز کے دوران انڈر 15، انڈر 17، انڈر 19 اور انڈر 21 کیٹگریز میں کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا،ٹیم کا اعلان ایک دو روز میں کیا جائے گا۔ٹرائلز کے موقع پر خیبر پختونخوا بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے صدر بلال خان، کوچ حیات اللہ اور سیکرٹری جنرل میاں صداقت شاہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے ٹرائلز میں کھلاڑیوں کی شرکت اور ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔