• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایم اے خیبر پختونخوا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور غیر مشروط تائید

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) سنٹر نے پی ایم اے خیبر پختونخوا کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار اور غیر مشروط تائید کرتے ہوئے پشاور کے خیبر ٹیچنگ اسپتال کی حدود سے ڈاکٹر نبی جان اور ڈاکٹر سعد کے تشویش ناک اغوا ءکے واقعے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔پی ایم اے کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر عبدالغفور شورونے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایک بڑے تدریسی اور تیسرے درجے کے علاج معالجے کے اسپتال کے اندر سے طبی ماہرین کا اغواء سیکورٹی کی ناقابلِ برداشت خلاف ورزی اور پاکستان کے طبی اداروں کے وقار و سلامتی پر براہِ راست حملہ ہے۔ اسپتالوں کو ایسے محفوظ اور مقدس مقامات رہنا چاہئے جہاں ڈاکٹرز، طبی عملہ اور مریض تشدد، دباؤ، خوف اور غیر قانونی اغواء کے خدشات کے بغیر اپنے فرائض انجام دے سکیں اور علاج معالجے کی سہولیات حاصل کر سکیں۔
پشاور سے مزید