• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا میں سرکاری افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری

پشاور(سٹاف رہورٹر)خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے انتظامی سطح پر سرکاری افسران کی تقرریوں اور تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے ، پی ایم ایس گریڈ 19 کے افسر واصل خان کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیںڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)سپورٹس خیبرپختونخوا تعینات کر دیاگیا ہے،واصل خان اس سے قبل بورڈ آف ریونیو میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن اینڈ ڈیجیٹلائزیشن آف لینڈ ریکارڈز کے فرائض انجام دے رہے تھے، اسی طرح ڈی جی سپورٹس خیبرپختونخوا اشفاق خان کا تبادلہ کر کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کمپیوٹرائزیشن اینڈ ڈیجیٹلائزیشن آف لینڈ ریکارڈز تعینات کر دیا گیا ہے،اشفاق خان کی تعیناتی بورڈ آف ریونیو خیبرپختونخوا کے تحت کی گئی ہے، ہیومن ریسورس مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا،قراۃ العین وزیر کو چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈبلیو ایس ایس پی پشاور تعینات کردیا گیا ہے، مس وزیر اس سے پہلے بطور ایڈیشنل کلکٹر خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی خدمات سرانجام دے رہی تھیں۔
پشاور سے مزید