• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی افریقہ میں نائٹ کلب میں پراسرار طور پر 21افراد ہلاک

جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) جنوبی افریقہ کے نائٹ کلب میں پراسرار طور پر 21افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 18سے 20 سال کے درمیان ہیں ،جو جنوبی افریقاکے ایسٹ لندن نامی علاقے کے نائٹ کلب میں جاری پارٹی میں شریک تھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان ہائی اسکول کے اختتام پر جشن منا رہے تھے۔ ان کے جسم پرکسی زخم کا نشان نہیں ہے۔ حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا ان کی موت کسی قسم کے زہر سے ہوئی ہے۔
یورپ سے سے مزید