• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماورائے آئین قدم اٹھانے پر چیف ایگزیکٹو کو اسٹینڈ لینا چاہئے، جاوید لطیف

کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام” آپس کی بات “میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ جو ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجاتا ہے کبھی دنیا اس ملک کے خلاف سازش نہیں کرتی،کوئی ماورائے آئین قدم اٹھاتا یا خواہش رکھتا ہے تو چیف ایگزیکٹوکو اس پر اسٹینڈ لینا چاہئے،پیپلز پارٹی کی ایم این اے ناز بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی اداروں کو سیاست زدہ کرنے کی کوشش کرتی ہے، ادارے اپنا کام بہت اچھی طرح انجام دے رہے ہیں انہیں سیاست میں نہ گھسیٹیں، سینئر تجزیہ کارارشاد بھٹی نےکہا کہ کل پی ڈی ایم جب اپوزیشن میں تھی تو ہمیں کیا سنایا کرتی تھی اور آج کیا سنا رہی ہے۔ رہنما ن لیگ، میاں جاوید لطیف نے کہا کہ نہ وہ دلائل ہیں نہ وہ حقائق ہیں نہ اس تناظر میں دیکھا جائے۔بات یہ ہے کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کی بات ہم اس وقت کچھ اور کہتے تھے آج کس طرح کررہے ہیں ۔ جس ملک کی معیشت کمزورہو اس کو آسان شرائط پرمالیاتی ادارے قرض نہیں دیتے یہ ایک حقیقت ہے اس کو ماننا چاہئے جس ملک کی معیشت کمزور ہوتی ہے اس کا دفاع بھی کمزور ہوتا ہے۔جس ملک کی معیشت کمزور ہوتی ہے اس کے دوست اس سے قطعاً وہ تعلق رکھنا پسند نہیں کرتے یا وہ گرم جوشی نظر نہیں آتی جو حقیقت میں دوستوں میں ہوتی ہے ۔انہوں نے کیا کیا تھا جو ان کے خلاف سازش ہوتی دنیا ان کے خلاف سازش کرتی ہے جو ملک اپنے پاؤں پر کھڑا ہوجاتا ہے کبھی دنیا اس ملک کے خلاف سازش نہیں کرتی جو ملک خود سے گڑھے میں گر رہا ہو۔حقائق یہ ہے کہ ساڑھے تین چار سال کی حکومت نے جو تباہی کی ہویا بہتری کی ہواس کو چار مہینے کی یا دو مہینے کی حکومت نہ تباہ کرسکتی ہے نہ اسے بہتر کرسکتی ہے۔ رہنما پیپلز پارٹی، ناز بلوچ نے کہا کہ اتحادیوں میں ہر سیاسی جماعت کی اپنی ایک سوچ ہوتی ہے ان کا اپنا نظریہ ہوتا ہے ۔ ایک ون پوائنٹ ایجنڈا جو تھاجس پر متفق ہوکراس حکومت میں سب نے اپنا کردار ادا کیاوہ بہرحال قابل ستائش ہے۔ کیوں کہ ملک اتنے خوفناک معاشی دیوالئے کی طرف جارہا تھاجس کو اگر اس وقت نہ روکا جاتاتو آج صورتحال مزید خراب ہوتی۔
اہم خبریں سے مزید