• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس سے جھگڑا ہے، رشین سلاد سے نہیں، نیٹو سمٹ میں روس کی ڈش پیش

نیٹو سمٹ میں عالمی رہنما روس کی یوکرین میں جارحیت پر برہم ہو رہے ہیں لیکن ساتھ ہی رشین سلاد بھی تناول کر رہے ہیں۔

اسپین میں نیٹو سمٹ جاری ہے جس میں شرکت کے لیے عالمی رہنما میڈرڈ میں موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گزشتہ روز ایک ریستوران کے مینو میں ’’رشین سلاد‘‘ شامل تھا جس پر نیٹو عہدیداران حیرت زدہ رہ گئے۔

امکان ہے کہ اس اہم سمٹ میں روس کو عالمی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دے دیا جائے لیکن کھانے کی فہرست میں روس کی ڈش کا نام دیکھ کر نیٹو حکام کو بہت حیرت ہوئی۔

اسپین کے ریستورانوں میں مٹر، آلو، گاجر اور مایونیز تقریباً ہر ڈش میں شامل ہوتے ہیں لیکن نیٹو افسران کو ’’رشین سلاد‘‘ مینو میں دیکھ کر افسوس ہوا۔

نیٹو ممالک کی روس سے خفگی اور غصے کے باوجود ریستوران سے چند ہی گھنٹوں میں رشین سلاد ختم ہوگئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید