ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ جنوبی پنجاب محمد مزمل بشیر نے شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان کا دورہ کیا،انہوں نے ایم ایس کو ضروری ہدایات بھی دیں،ہسپتال میں داخل مریضوں سے فراہم کردہ معیاری طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیابعد ازاں ایڈیشنل سیکرٹری نے ہسپتال کے مختلف واڈز کا معائنہ کیا ،انہوں نے ہسپتال میں جاری2 ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا اور ان کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔