• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسرائیل کے نگراں وزیراعظم یائر لاپد
اسرائیل کے نگراں وزیراعظم یائر لاپد

یائر لاپد نے اسرائیل کے نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اُٹھا لیا، نومبر میں نئے انتخابات تک وہ نگراں حکومت کی سربراہی کریں گے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ میں آج قانون سازوں کی اکثریت نے پارلیمان کو تحلیل کرنے کے حق میں ووٹ دیے۔

پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی برسر اقتدار اتحادی حکومت ایک سال سے کچھ زائد عرصے کی مدت کے بعد ختم ہوگئی۔

120 رکنی اسرائیلی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے حق میں 92 ارکان نے ووٹ دیے، ملک میں نئے انتخابات یکم نومبر کو ہوں گے۔

نفتالی بینیٹ سب سے مختصر مدت کے لیے اسرائیل کے وزیراعظم رہے۔

یائر لاپد نگراں وزیراعظم کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے وزیر خارجہ کے طور پر بھی فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ یائر لاپد سیاست میں آنے سے قبل ایک ٹی وی چینل میں نیوز اینکر تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید