• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الحرا ایجوکیشنل میں نادرا سرجری کل منعقد ہوگی

لوٹن( نما ئندہ جنگ ) الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچرل سینٹر اینڈ مسجد کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے بتایا ہے کہ ان کے ادارے میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ایک اہم نادرا سرجری کا بروز ہفتہ 2 جولائی کو اہتمام کیا گیا ہے جس کے لیے نعیم عباسی نے خصوصی کاوش لی ہے اور پہلی بار لوٹن میں اہم دستاویزات کی تصدیق کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ سرجری کا اہتمام اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل نے کیا ہے ۔ کمیونٹی نے پروفیسر مسعود اختر ہزاروی اور نعیم عباسی سمیت ہائی کمیشن کی اس کاوش کا خیرمقدم کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید