• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا کا ہائپر سونک میزائل تجربہ ناکام ہوگیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، ریاست ہوائی کے جزیرے پر کیا جانے والا یہ تجربہ ایک نامعلوم خرابی کی وجہ سے ناکام ہوا۔

رپورٹ میں محکمہ دفاع پینٹاگون کے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگنیشن سسٹم میں نامعلوم خرابی کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔

پینٹاگون کے ترجمان لیفٹیننٹ کمانڈر ٹِم گورمین کا کہنا تھا کہ فی الحال ہم اعداد و شمار جمع کر رہے ہیں جس کے بعد ہی مکمل معلومات سامنے آئیں گی۔

یہ تجربہ کنونشنل پرومپٹ اسٹرائیک پروگرام کا حصہ تھا جس کے تحت لاک ہیڈ مارٹن ایسے ہتھیار تیار کر رہی ہے جن کی رفتار آواز کی رفتار سے 5؍ گنا زیادہ ہو تاکہ انہیں آبدوزوں اور لڑاکا بحری جہازوں پر سے فائر کیا جا سکے۔

اہم خبریں سے مزید