لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مہنگائی نے عوام کا سکون چھین لیا، لوگ پریشان خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ لوڈشیڈنگ کا عذاب جاری، کاروبار ٹھپ اور بے روزگاری خوفناک صورت حال اختیار کر چکی ہےمعاشی تباہی کی وجہ سودی نظام، کرپشن اور نااہل حکمران ہیں قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرضے لینے کی پالیسیاں ناکام ہو گئیں ہر روز نیا بجٹ آتا ہے، دنیا کے کسی ملک میں ایسی مثال نہیں ملتی۔ اتحادی حکومت کے گزشتہ 80دن ناکامیوں، محرومیوں اور مایوسیوں کی داستان ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ میں قائدین جماعت اور عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاسیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتیں حکومت میں شامل ہیں، لیکن پھر بھی ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہیں ایک درجن سے زائد جماعتوں کا اتحاد اور پیپلزپارٹی صوبوں اور مرکز جب کہ پی ٹی آئی کے پی، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں حکمرانی کے مزے لے رہی ہے، اس کے ساتھ ساتھ چوکوں چوراہوں میں احتجاج بھی کر رہی ہیں قوم جاننا چاہتی ہے کہ یہ جماعتیں آخر کس کیخلاف احتجاج کر رہی ہیں قوم ان حکمرانوں کے چہروں کو اچھی طرح پہچان چکی ہےبرسہابرس سے وسائل پر قابض غریب عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں جماعت اسلامی ایسی فلاحی ریاست چاہتی ہے جس میں سیاست کاروبار نہیں بلکہ خدمت ہو، افراد اور خاندانوں کی بجائے خلق خدا کا راج ہو۔