• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری دسمبر تک فعال ہو جائیگی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ میں جدید فرانزک سائنس لیبارٹری دسمبر تک فعال ہو جائیگی۔ منگل کوسندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئرپرسن فریال تالپور کی زیر صدارت سندھ اسمبلی میں ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سندھ میں جدید اور مکمل فعال فرانزک سائنس لیبارٹری کے قیام اور سندھ کریمنل پراسیکیوشن سروس کی ڈیجیٹلائزیشن و آٹومیشن کے منصوبوں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ فریال تالپور نے کہا کہ لیبارٹری کے قیام کامقصد تفتیشی اداروں اور عدالتوں کو سائنسی بنیادوں پر شواہد فراہم کرنا ہے۔
اہم خبریں سے مزید