• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کیلئے ٹیتر کرپٹو کرنسی مالی سہارا بن گئی، امریکی سینیٹ رپورٹ

کراچی (نیوز ڈیسک)امریکی سینیٹ رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایران کیلئے ٹیتر کرپٹوکرنسی مالی سہارابن گئی۔ پابندی زدہ 846کرپٹو والٹس کا جائزہ ، 84فیصد میں یو ایس ڈی ٹی کے ذریعے لین دین ہوا۔ یو ایس ڈی ٹی سے ایران نے سرحد پار رقوم منتقل کیں اور اپنی کرنسی کو سہارا دینے کیلئے استعمال کیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس کی قیادت میں جاری رپورٹ میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ٹیتر کی کرپٹو کرنسی یو ایس ڈی ٹی ایران کیلئے اہم مالی سہارا بن چکی ہے اور اسے حزب اللہ سمیت اتحادی مسلح تنظیموں کی مالی معاونت کیلئے بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید