اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آ با د کی مقامی عدالت نے چینی شہری کے قتل میں ملوث چینی باشندے کو سزائے موت کا حکم دیدیا، مجرم کو مقتول کے ورثاء کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرنا ہو گا ، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید چھ ماہ قیدِ بھگتنا ہو گی۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے منگل کے روز تھانہ سنبل میں کے مشہور چینی شہری XUE XINLIANG قتل کیس کی سماعت کے دوران وکلا ء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے مقتول کے ہم وطن ین گوشوان کو جرم ثابت ہوجانے پر سزا ئے موت سنائی۔