• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان میڈیکل طلباء کو کلاسز لینے سے روکنے کا حکم معطل، یونیورسٹی کو تعلیم کے حصول میں رکاوٹ بننے سے روک دیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عدنان کریم میمن نے افغان میڈیکل طلباء کو کلاسز لینے سے روکنے کا میڈیکل یونیورسٹی کا حکم معطل کرتے ہوئے طلباء کے بائیو میٹرک تک رسائی بحال کرنے اور آئندہ تعلیم کے حصول میں رکاوٹ نہ ڈالنے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو سماعت کے دوران افغان میڈیکل طلباء کی ملک بدر کئے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ افتخار شاہ ایڈووکیٹ نے کہا کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے افغان طلباء کو کلاسز لینے سے روک دیا ہے۔ افغان طلباء کی بائیو میٹرک رسائی بھی ختم کردی گئی ہے۔ ان طلباء کو ہاسٹل سے بھی بے دخل کیا جارہا ہے حالانکہ عدالت نے افغان طلباء کو بے دخل کرنے سے روکا ہوا ہے۔ پی ایم ڈی سی کے وکیل نے کہا کہ ہمیں درخواست کی نقول فراہم نہیں کی گئیں ہیں۔
اہم خبریں سے مزید