• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریبیز کی روک تھام کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ناصر حسین شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نےکہا ہے کہ ریبیز کی روک تھام کے لئے سندھ حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ سیاسی اختلافات کو جمہوری اور مذاکراتی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے تاکہ ملک میں سیاسی استحکام اور عوامی مسائل کے حل پر توجہ مرکوز کی جاسکے۔تفصیلات کے مطابق جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر کراچی میں ریبیز سے بچاؤ اور اس حوالے سے عوامی آگاہی کے موضوع پر ورکشاپ کاانعقاد کیاگیا ۔ورکشاپ میں صوبائی وزیربلدیات ناصر حسین شاہ ، پروفیسر ڈاکٹر امجد سراج میمن، پروفیسر ڈاکٹر خالد احمد شیر، سیکریٹری صحت سندھ ڈاکٹر سراج سانگی، ڈاکٹر سلیمان، ڈاکٹر عرفان سمیت ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت اور اظہارخیال کیا۔ناصر حسین شاہ نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ بروقت احتیاطی تدابیر اختیار کرکے ریبیز جیسی خطرناک بیماری سے بچاؤ ممکن ہے ۔
اہم خبریں سے مزید