• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں جعلی ڈگریوں کیخلاف نئی اور بڑی بحث کا آغاز ہو چکا ہے، کیپٹن صفدر

اسلام آباد(جنگ رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ ملک میں جعلی ڈگریوں کے خلاف ایک نئی اور بڑی بحث کا آغاز ہو چکا ہے، جن لوگوں کی ڈگریاں آج ہم نے چیلنج کی ہیں، وہ کمیشن میں بیٹھ کر لوگوں کی تقدیروں کے فیصلے کرتے ہیں،ہمارے تین  لوگ  غلط ڈگریاں ثابت ہوجانے پر گھروں کوجا چکے ہیں،انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ آج ہم نے عدالت میں کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست دائر کی ہے، ہم گزشتہ پانچ سالوں سے پشاور ہائیکورٹ میں یہ کیس لڑتے رہے ہیں، جو ایبٹ آباد کے امجد سلیمانی اور بار کے سابق صدر امجد علی شاہ کی ڈگری سے متعلق ہے، بطور پاکستانی سوال پوچھنا میرا اور ہر شہری کا حق ہے۔
اہم خبریں سے مزید