کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں بدھ، 30 ستمبر 2026ء کو رات 10:00 بجے تک کھلی رہیں گی،ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق سرکاری ڈیوٹیز اورٹیکس کی 30 ستمبر 2026ء کو وصولی اورٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی بذریعہ کاؤنٹر (او ٹی سی) ادائیگی میں سہولت فراہم کرنے کی غرض سے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی درخواست پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ تمام کمرشل بینکوں کی شاخیں بدھ، 30 ستمبر 2026ء کو توسیع شدہ اوقاتِ کار میں رات 10:00 بجے تک کھلی رہیں گی۔