لاہور (کورٹ رپورٹر) ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان محمد احسن بھون کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کو مبینہ طور پر ہتک آمیز بیانات دینے پر لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا، لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد احسن بھون کی تعلیمی قابلیت، پیشہ ورانہ انرولمنٹ، دیانت داری اور قانونی شعبے میں حیثیت سے متعلق جھوٹے، لاپرواہ اور ہتک آمیز الزامات عوامی سطح پر بار بار بیان اور نشر کئے گئے، ان بیانات کو محض سیاسی بیان بازی یا میڈیا پر معمولی تبصرہ نہیں سمجھا جا سکتا کیونکہ ان میں وکیل کے قانونی طور پر پریکٹس کرنے کی بنیاد پر سوال اٹھائے گئے اور عوام کے سامنے یہ تاثر دیا گیا کہ موکل نے قانون کی ڈگری حاصل کی، اس پر ان سے اپنے الزامات ثابت کرنے اور اس کی ذمہ داری قبول کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ لیگل نوٹس کیپٹن (ر) محمد صفدر کو مانسہرہ اور لاہور میں کے پتے پر بھی ارسال کیا گیا ہے۔