• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی اسٹوڈنٹ ویزا کیلئے جعلی دستاویزات، ایف آئی اے نے گرفتار کر لیا

کراچی( ثاقب صغیر )ایف آئی اے نے امریکی اسٹوڈنٹ ویزا کے لیے جعلی دستاویزات جمع کروانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے امریکی سفارتخانے کی جانب سے موصول ہونے والی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے امریکی اسٹوڈنٹ ویزا کے حصول کے لیے جعلی دستاویزات جمع کروانے میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے ویزا پراسیسنگ کیلئے لاہور میں واقع ایک ایجوکیشنل کنسلٹنسی کے ذریعے 2لاکھ روپے ادا کیے تھے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ویزا درخواست کے لیے جعلی بینک اسٹیٹمنٹس، ایف بی آر ٹیکس ریکارڈ اور دیگر دستاویزات تیار کر کے امریکی سفارتخانے میں جمع کروائی گئیں جو جانچ پڑتال کے دوران جعلی ثابت ہوئیں۔

اہم خبریں سے مزید