• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”ہنسنا منع ہے“۔۔۔ سلیم معراج، نادیہ افگن اور علی سفینا کی مزیدار باتوں نے مسکراہٹیں بکھیر دیں

کراچی (جنگ نیوز) پاکستان کے نامور اداکار سلیم معراج نے کہا ہے کہ کراچی میں پیدا ہوا اور یہیں جوانی گزار دی مگر اس شہر میں آج تک میرے ساتھ کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے کامیڈی شو ”ہنسنا منع ہے“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پروگرام کے میزبان تابش ہاشمی نے سلیم معراج کو مشورہ دیا اب آپ کو کوئی اچھا موبائل رکھ لینا چاہیئے۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سلیم معراج نے بتایا کہ شادی کے بعد میرے نصیب پھوٹ گئے ہیں۔ مزاح سے بھر پور شو میں معروف اداکارہ نادیہ افگن اور علی سفینا بھی موجود تھے جن سے اُن کی نجی زندگی اور آنے والے پروجیکٹ کے حوالے سے خصوصی گفتگو ہوئی۔ اس شو کا مکمل احوال ناظرین رات 11 بجکر 5 منٹ پر دیکھ سکیں گے۔
اہم خبریں سے مزید