• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں بڑا تضاد ہے،تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی صدر ڈاکٹر یاسمین راشد ، جنرل سیکرٹری حماد اظہر اور سیکرٹری اطلاعات عندلیب عباس نے لاہور ہائیکورٹ کےفیصلے پر اپنے رد عمل میں کہاکہ لا ہو ہائیکورٹ کے فیصلے میں بڑا تضاد ہے۔حمزہ شہباز کے الیکشن کالعدم قرار ہونے کے بعد دوبارہ الیکشن کیسے ممکن ہوسکتے ہیں۔ اس فیصلے سے حمزہ شہباز کو فائدہ پہنچنے کا خدشہ ہے۔ رہنماؤں کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کے کچھ ارکان اسمبلی حج پر گئے ہوئے ہیں۔ پنجاب کی ناجائز حکومت کے تمام فیصلے بھی فوری کالعدم ہونے چاہئیں تھے۔ لوٹوں کے ووٹوں سے بننے والی ناجائز پنجاب حکومت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی۔ سازش کے ذریعے مجرموں کو ملک پر مسلط کیا گیا تھا ۔ تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجازاحمد چوہدری نے کہاکہ پنجاب کو چوروں اور ڈاکوں سے آزادی مل گئی، آج آئین اور قانون کی فتح ہوئی ہے۔
لاہور سے مزید