• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی پنجاب میں آپریشن، ایک روز میں 82 بجلی چور پکڑ ے گئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکوٹیموں نے جنوبی پنجاب میں آپریشن کرتے ہوئے ایک روز میں 82صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جن کوایک لاکھ37ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر18لاکھ88ہزارروپے جرمانہ جبکہ 4مقدمات درج کئے گئے ،ملتان سرکل میں 22بجلی چوروں کو564980روپے جرمانہ کیاگیااور2 ایف آئی آرز کا اندراج ہوا،دریں اثنا میپکو ڈی جی خان سرکل کی سرویلنس ٹیم نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 62افراد کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا جنہیں 24 لاکھ روپے جرمانہ کر کے بجلی تنصیبات اتار کر قبضہ میں لے لیں۔
ملتان سے مزید