• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل حکمرانوں کو غریب سے کوئی سروکار نہیں، زاہد حمید

ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار ایم پی اے زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ موجودہ نااہل حکمران پروٹوکول اور وی آئی پی کلچر پر قوم کے سینکڑوں ارب برباد کررہے ہیں ان اربوں روپے سے قوم کے بے روزگار نوجوانوں کو کاروبار کرواکر دیئے جا سکتے ہیں مگر ان نااہل حکمرانوں کو غریب سے کوئی سروکار نہیں اب قوم ان ظالم حکمرانوں کو اپنی اسمبلیوں سے نکال باہر کرے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کارنر میٹنگ سے خطاب میں کیا۔
ملتان سے مزید