• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معیشت مضبوط بنانے میں برٹش پاکستانیوں کا اہم کردار ہے، ناز شاہ

بریڈ فورڈ (محمد رجاسب مغل ) شیڈووزیر وزیر ناز شاہ ایم پی نے پاکستان کی معروف سیاسی وکاروباری شخصیت سید فواد احمد زیدی کی طرف سے برطانیہ باالخصوص بریڈفورڈ میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں سیمیناراور سمپوزیم منعقد کرانے کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ برٹش پاکستانیوں نے ہمیشہ معیشت کومضبوط کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا۔اس موقع پر ٹریڈ جنکشن کے سی ای او فواد زیدی نے کہا کہ پاکستان اور بیرون ممالک مقیم تاجر کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اس مقصد کیلئے ہم ایک پروگرام کرنے جا رہے ہیں جس میں بزنس کمیونٹی آئے گی اور اس میں شامل ہو گی اور اس مقصد کے لیے تمام تر انتظامات اور روابط کو حتمی شکل دی جا رہی ہے جلد ہی اس کے ثمرات سامنےآئیں گے ،ہماری بریڈ فورڈ کونسل کے ساتھ بھی پارٹنر شپ ہے جس کا فائدہ یہ ہو گا کہ یہ پاکستان سے آنےوالی تمام بزنس کمیونٹی کی رہنمائی کرے گی، اس طرح برطانیہ اور پاکستان کے درمیان بہترین تجارتی رابطہ قائم ہو گا، انہوں نے کہا کہ یہاں پر سیمینارز اور سمپوزیم منعقد ہوں گے جس سے بزنس کمیونٹی مستفید ہوسکے گی ،انہوں نے کہا کہ یہاں پر کچھ لوگ ایسے بھی آباد ہیں جن کا نام تو شاید بڑا نہیں ہے لیکن ان کاکام بہت بڑا ہے اور انہی لوگوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کیلئے ہم نے پروگرام تشکیل دیا ہے۔ ہماری کمپنی برطانیہ میں رجسٹرڈ ہے جو پاکستان سے آنے والی بزنس کمیونٹی کو سہولیات فراہم کر رہی ہے۔ ہمارا بریڈفورڈ کونسل کے ساتھ اشتراک ہے جس کا مقصد پاکستان اور برطانیہ کی بزنس کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانا اور ان کے مسائل کو حل کرنا ہے جس میں اللہ کے فضل سے ہم سرخرو ہوں گے۔
یورپ سے سے مزید