اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس کو دورہ پاکستان کی دعوت دے دی جبکہ شیلا جیکسن لی نے جلد دورہ پاکستان کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت کیلئے کاکس آئی ایم ایف کو خط لکھیں گے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے گزشتہ رات امریکی کانگریس کے پاکستان کاکس سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کا دورہ کریں اور ہمارے ساتھ پاک امریکا تعلقات کا75 سالہ جشن منائیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے تعلقات میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔