• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، نئے مالی سال کا مثبت آغاز، 90 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج ، محدود کاروبار کے باوجود نئے مالی سال کے پہلے روز مثبت آغاز ہوا، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 90 پوائنٹس کا اضافہ، 51،86فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی، سرمایہ کاری مالیت میں بھی6ارب31کروڑ6لاکھ روپے کا اضافہ تاہم کاروباری حجم20.14فیصد کم رہاتفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتےکے آخری روز اور نئے مالی سال کے آغاز پر مارکیٹ میں زیادہ سر گرمی دیکھنے میں نہیں آئی ، سرمایہ کارں کی جانب سے کاروبار کچھ سیکٹرز تک محدود رہا ،اگرچہ پہلے سیشن میں100 انڈیکس میں200پوائنٹس تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم بعدازں دوسرے سیشن میں فروخت کا دباو دیکھنے میں آیا اور اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 89.52پوائنٹس کے اضافے سے 41630.35 پوائنٹس پر آکر بند ہوا، کے ایس ای30انڈیکس بھی 56.19 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 15861.23 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 25.93 پوائنٹس کے اضافے سے 28608.22پوائنٹس پر آگیا ، مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 6ارب 31کروڑ 6 لاکھ 63ہزار روپے کے اضافے سے 6962ارب 81 کروڑ 81لاکھ 91ہزار روپے ہو گئی ، مجموعی طور پر مارکیٹ میں 322کمپنیوں کے شیئرز کاکاروبار ہوا، 167کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ،137 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہو گئی اور 18 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ، کاروبار ی حجم جمعرات کی نسبت 3 کروڑ 88 لاکھ 67ہزار شیئرز کی کمی سے 15 کروڑ 40 لاکھ 30ہزار شیئرز پر آگیا۔
اہم خبریں سے مزید