• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک کا لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول نافذ العمل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک نے نظرثانی شدہ لوڈشیڈنگ شیڈول کا اعلان کردیا،جو جمعہ یکم جولائی سے نافذالعمل ہوگیا ہے ۔

 کے الیکٹرک کے ترجمان کے مطابق بجلی کی فراہمی میں درپیش دشواریوں کے سبب یہ اقدام ان صارفین کو رات کے اوقات میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے، جو زیادہ نقصان والے علاقوں میں رہتے ہیں۔

 بڑھتے درجہ حرارت اور ایندھن کی فراہمی میں کمی کے باعث کے الیکٹرک کے زیرخدمت علاقوں میں شارٹ فال جو 250تا350میگاواٹ ہوا کرتا تھا،اب بڑھ کر 450 سے 500 میگاواٹ ہوچکا ہے، اس لیے رات میں بھی لوڈشیڈنگ کرنی پڑ رہی ہے۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ کہ یہ اقدم مختلف اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ باہمی مشاورت کے بعدکیا گیا، جن میں وزارت توانائی سندھ اور کمشنر کراچی بھی شامل ہیں، لوڈشیڈنگ کا نیا شیڈول کے الیکٹرک کی ویب سائٹ پر عوام کے لیے دستیاب ہے.

 صارفین اپنا انفرادی شیڈول تلاش کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ نمبر استعمال کر سکتے ہیں، جب کہ کے الیکٹرک رجسٹرڈ صارفین کولوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی مطلع کررہا ہے۔

ترجمان نےصارفین سے درخواست کی کہ 30 تا 40 منٹ سے زیادہ بجلی کی بندش پیش آنے پر کے لیے ’’کے ای لائیو ایپ‘‘ چیک کریں، نیز کے الیکٹرک کا کال سینٹر 118 عوام کی سہولت کے لیے 24گھنٹے موجود ہے۔

اہم خبریں سے مزید