• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ز میاں ایوب کے اعزاز میں رانا اکرام ربانی کاعشائیہ

لاہور(سپیشل رپورٹر) پیپلزپارٹی کے سنیئر رہنمامیاں محمد ایوب کو ایڈوائزر سینئر منسٹر پنجاب بننے کی خوشی میں رانا اکرام ربانی نے لاہور جم خانہ کلب میں استقبالیہ دیا جس میں خالد بٹ ،رانا خالد، زاہد چودھری،اشرف خان، فرخ مرغوب، وقار ملک، یاسمین فاروق، خالد بھٹی،اختر ھمایوں اور عامر سہیل بٹ بھی موجود تھے۔اس موقع پر سنیئر رہنما پیپلز پارٹی محمد اشرف خان نے کہا کہ پارٹی کی تنظیم نو کی اشد ضرورت ہے۔ تاکہ پارٹی لیڈر شپ اور کارکنوں کے درمیان جو فاصلے ہیں ان کو ختم کیا جا سکے امید ہے قیادت اس طرف توجہ دے گی ۔